مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی کے کل ہنداسلامیات امتحانات 28/جنوری سے ہونگے

01:59AM Tue 12 Nov, 2013

مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی کے کل ہنداسلامیات امتحانات 28/جنوری سے ہونگے بھٹکلیس نیوز ؍ 11 نومبر،2013 بھٹکل ؍ (پریس ریلیز ) ناظم امتحانات مولانا محمد افضل ندوی صاحب کی طرف سے جاری اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولاناابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل (کرناٹک )کے زیراہتمام ہائی اسکول وکالجس کے طلباء کے اسلامیات کے امتحانات برائے 2013-14 ؁ء انشاء اﷲمورخہ 28/جنوری 2014 ؁ء بروزمنگل 11:00بجے اپنے اپنے اسکولس /سینٹرس میں منعقد ہونگے ،یاد رہے کہ مولاناابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے زیر اہتمام پورے ملک کے350 مختلف اسکولوں وکالجس اور سینٹروں میں گذشتہ سال تہترہزار( 73000)سے زائدطلباء نے ان امتحانات میں شرکت کی تھی جن میں ایک بڑی تعداد غیر مسلم طلباء کی بھی تھی اور ان میں سات ہزار تین سو سے زائد گولڈ وسلور میڈل اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے تھے، اسلامیات کی انگریز ی ،اردو ہندی،تامل و کنڑی زبان میں یہ نصابی کتابیں پورے ملک کے پندرہ سو سے زائد اسکولوں وکالجس میں داخلِ نصاب ہیں جہاں پڑھنے والے طلباء کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زائد ہیں ،متعلقہ سنٹروں کے ذمہ داران سے گذارش ہے کہ وہ اپنے اپنے سنٹروں میں امتحانات کی تفصیلات سے اپنے طلباء کو مطلع فرمائیں ،اسی طرح جو لوگ اپنے علاقوں میں نئے سنٹرس شروع کرنا چاہتے ہیں وہ ڈسمبر کے اواخر تک دفتر اکیڈمی مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی ،پوسٹ بکس نمبر 30 ،بھٹکل (کرناٹک ) یاموبائل : 09343410190/09620104757 رابطہ قائم کریں ۔ moulana-academy