بھٹکل کمیونٹی دبئی کا گیٹ ٹو گیدر پروگرام 28/اکتوبر کو منعقد ہوگا

02:59PM Sat 10 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 10 ستمبر، 16 دبئی(پریس ریلیز) بی ایم جے ڈی  کا گیٹ ٹو گیدر پروگرام انشاء اللہ 28/اکتوبر کو  البوم ٹورسٹ ویلیج کے وسیع ہال  میں منعقد ہوگا اس کی اطلاع گیٹ ٹوگیدر کنوینر جناب معز معلم نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس  پروگرام کو نئے انداز میں ترتیب دینے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لئے یہاں کے ہوٹل میں کئی دوسرے کمرے بھی بک کردئے گئے ہیں، اور ہمیشہ کی طرح  اس مرتبہ بھی تقریب میں لوکل ٹیلنٹس(Local Talents) کو منظر عام پر لانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ انہوں نےممبروں سے گزارش کی ہے کہ وہ آگے آکر اس سنہرے موقع کا فائدہ اٹھائیں ۔ اخباری بیان کے مطابق اس گیٹ ٹو گیدر پروگرام میں اس مرتبہ بھی ننھے منے بچوں کا پروگرام،مکالمے‘ نظمیں اور مزاحیہ پروگرام ہوگا اور اس کے ساتھ مقامی فنکاروں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا بھرپور موقع دیا جائیگا۔ یہ پروگرام بعد نماز عصر ٹھیک چار بجے شروع ہوکر رات بارہ بجے تک چلے گا ۔ امسال بی ایم جے ڈی کی طرف سے گیٹ ٹو گیدر کی ایک کڑی کے طور پر خواتین ممبر کے مابین مقابلے مؤرخہ 7/اکتوبر بروز جمعہ ٹوین ٹاور پارٹی ہال میں منعقد ہونگے جس میں Cooking without Fire ‘ Cake Decoration اور Fruits Decoration کے مقابلے ہونگے۔ اس کے علاوہ بچوں کے مابین فینسی ڈریس مقابلہ اور نشید ( اردو ‘ عربی‘ اور انگلش ) مقابلہ ہوگا۔ اس پروگرام میں حصہ لینے کے لئے یا دیگر تفصیلات اور رجسٹریشن فارم کے لئے بذریعہ ای میل bmjd.gettogether@gmail.com  یا بی ایم جے ڈی آفس 04-2259442 یا جناب معز معلم سے 056 2259683 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر رات دس بجے تک مقرر کی گئی ہے ۔