ریاست میں آج کورونا کے 28معاملات: بھٹکل سے نہیں آیا کوئی نیا معاملہ

03:57PM Thu 14 May, 2020

بھٹکل: 14 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں آج جمعرات کو شام پانچ بجے تک کورونا کے 28 معاملے سامنے آئے ہیں لیکن بھٹکل والوں کے لیے راحت کی خبر یہ ہے کہ اس میں بھٹکل کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ آج جو 28 معاملے پیش آئے ہیں اس میں بیدر سے سات، بنگلور اربن سے پانچ، منڈیا سے پانچ، گدگ سے چار، کلبرگی سے دو، داونگیرے سے تین،  جبکہ باگلوکوٹ اور بیلگاوی سے ایک ایک معاملے شامل ہیں۔ بھٹکل میں دوسرے مرحلے میں کورونا کے کل 29 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں آخری معاملہ کل سامنے آیا تھا۔ تاہم کل کے معاملے میں انتظامیہ خود الجھن میں پڑی ہوئی ہے کیوں کہ کل کے ہیلتھ بلٹین میں جو عمر تھی وہ دوسال بتائی گئی تھی جبکہ انتظامیہ کے مطابق رپورٹ میں جو کورونا آیا ہے وہ دو مہینے کی بچی کو ہے۔ اس معاملے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اسپتال سے گھر میں کورنٹائن کرنے کے لیے بھیجے گئے افراد کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ واضح رہے کہ بھٹکل میں اس سے قبل پہلے مرحلہ میں کورونا کے گیارہ معاملات پیش آئے تھے جس کا گیارہواں مریض بھی آج کورنٹائن کے بعد گھر پہنچ گیا ہے۔