مسلم پرسنل لاء بورڈ کا طلاق ثلاثہ بل کے خلاف دہلی میں 28؍جنوری کو اجلاس عام

02:48PM Fri 26 Jan, 2018

نئی دہلی۔ 26؍جنوری: (پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے شعبہ ویمنس ونگ کا خواتین و طالبات کے لئے لوک سبھا سے منظور کردہ طلاق ثلاثہ بل کے خلاف ایک اہم اجلاس عام مؤرخہ ۲۸؍جنوری ۲۰۱۸ء بروز اتوار بوقت ۲؍بجے دن تا شام پانچ بجے ملی ماڈل اسکول ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر نزد الشفاء ہوسپیٹل نئی دہلی میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ اجلاس ویمنس ونگ کی سربراہ محترمہ ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ کی صدارت میں منعقد ہوگا جسمیں ملک کی مشہور و معروف اور ممتاز خواتین اجلاس سے خطاب کریںگی اور اس موضوع پر تفصیلی کے ساتھ خطاب کریںگی۔اجلاس کی کنوینر محترمہ ممدوحہ ماجد صاحبہ نے تمام خواتین و طالبات سے درخواست کی ہے کہ وقت کی نزاکت اور اس بل کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اجلاس میں اپنی شرکت کو مقدم بنائیںاور کثیر تعداد میں شریک اجلاس ہوکر ایمانی اور اسلامی ذہن و مزاج بنانے میں ہماری مدد کریں۔