نطہرانی جزیرے کے قریب ڈوبتی کشتی سے 28/ماہی گیروں کو بچالیا گیا

04:05PM Sat 12 Oct, 2019

بھٹکل: 12 اکتوبر 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بحر عرب کے نطہرانی جزیرے کے قریب جمعہ کے روز ڈوبتی کشتی سے 28/ماہی گیروں کو بچا کر حفاظت سے ساحل تک لایا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق موکامبیکا نامی کشتی کا ایک تختہ ماہی گیری کے دوران ایک جگہ سے ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے پانی کشتی میں گھسنے لگا اور کشتی ڈوبنے کے قریب ہوگئی۔ جس کے بعد ایک دوسری کشتی کی مدد سے کشتی پر موجود تمام 28/ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ تاہم بعد میں اس ٹوٹی ہوئی کشتی کو بھٹکل ساحل پر لایا گیا۔