آٹھ ہزار روپئے سے کیسے بنائیں 2.8 کروڑ؟ جانیں دنیا کے تیسرے امیر شخص کی اسٹریٹیجی
09:33AM Sat 11 May, 2019
Share:
زیادہ تر لوگ شیئر مارکیٹ سے پیسے کمانے کے بارے میں پڑھتے اور سنتے تو ضرور ہیں لیکن ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتے ہیں۔ کئی مرتبہ مارکیٹ میں پیسہ لگانا ان کیلئے ایسا ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنی جمع پونجی بھی کھو دیتے ہیں۔ اگر آپ شیئر بازار کے ذریعے کمائی کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو بتا رہے ہیں کچھ ایسے ٹپس جو خود دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص وارین بفے نے دئے ہیں۔ بفے شیئر بازارکے بڑے کھلاڑی مانے جاتے ہیں۔ ان کے انٹرویو ٹپس فالو کرکے آپ بھی امیر بن سکتے ہیں۔
وارین بفے نے 11 سال کی عمر میں پہلا شیئر کیا تھا۔ وہ کہتے ہیں میں نے ایک شیئر میں 114.75 ڈالر (آج کے حساب سے 8 ہزار روپئے) لگائے تھے۔ اگر اسی رقم کو میں نے ایس اینڈپی 500 میں لگایا ہوتا اور اس سے ملے ڈویڈیںڈ کو اسی شیئر میں سرمایہ کاری کرتا تو سوچیں کہ آج وہ کتنی رقم ہوتی'۔
اگر آپ بھی آسانی سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو ایسے میں آپ کو بتاتے ہیں دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص کی بتائی گئی وہ ٹپس جن کے ذریعے آپ آسانی سے پیسہ بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو پیڑ کا سایہ چاہئے تو سالوں پہلے وہ درخت لگانا ہوگا۔ یعنی لمبی مدت کی سوچ کر ہی سرمایہ کاری کریں۔ موقع بار۔بار نہیں آتے جب سونے کی بارش ہو تو ہاتھ آگے کرنے کی بجائے بالٹی لگانی چاہئے۔ مواقع پر ہمیشہ نظر رکھیں جو دنیا میں کہیں بھی مل سکتے ہیں۔ مواقع کسی بھی انڈسٹری میں ہو سکتے ہیں۔