سیٹ ٹاپ باکس لازمی
03:35PM Sat 1 Apr, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )مرکزی وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے ملک بھر میں معیاری نشریات کیلئے سیٹ ٹاپ باکس کو لازمی قرار دیتے ہوئے چار مرحلوں کی مہم چلائی گئی تھی، چوتھے مرحلے کا اختتام 31؍ مارچ کو ہوگا، جس کے بعد تمام کیبل آپریٹروں کو چاہئے کہ وہ سیٹ ٹاپ باکس کے ذریعہ ہی نشریات کریں، اگر اس کی خلاف ورزی کی گئی تو کیبل ٹی وی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔