27/نومبر کو کاروار میں کمیٹی عوامی شکایات سنے گی ، ڈپٹی کمشنر
12:22PM Thu 27 Nov, 2014
بھٹکلیس نیوز/27نومبر،14
کاروار(نامہ نگار)شمالی کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر اجول کمار گھوش نے اطلاع دی ہے کہ مغربی گھاٹ کے بارے میں پیش کردہ کستوری رنگن رپورٹ ماحول کے تحفظ کے لئے کی گئی سفارشات کے بارے میں لو گوں کی شکایت اور اعتراضات حکومت تک پہنچانے کیلئے ایک ریاستی سطح کی کمیٹی 27/نومبر کو رنگ مندر میں عوام کی شکایات سنے گی ، لہذا جن لوگوں کو اپنے خیالات اور مشورے دینے ہوں وپ 27نومبر کو رنگ مند ر جا کر اپنے خیالات سے کمیٹی کو آگاہ کر سکتے ہیں،موصوف کل ڈپٹی کمشنر دفتر کے میٹنگ ہال میں منعقدہ اخباری کانفرس میں خطاب کر رہے تھے ،رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے مغربی گھاٹ کے حصہ میں کل 1567حساس ماحول والے دیہات ہیں ان میں سے 585حساس دیہات شمالی کینرا ضلع کے گیارہ تعلقہ جات میں سے منڈگوڈ اورہلیال کوچھوڑکرباقی تو تعلقہ جات میں یہ حساس ماحول کے 585دیہات پائے جاتے ہیں ،کستوری رنگن کی رپورٹ کے مطابق ان ماحول کو حساس علاقوں کو بیحد احتیاط برتنا چاہیئے ،ان علاقوں میں ماحول پر گہرا اثر چھوڑنے والے کو ئی کام نہیں ہونے چاہیئے ،ان علاقوں میں انکی ترقی کے لئے کئے جانے والے کاموں کی اجازت دینے سے پہلے یہ ضرور جان لینا چاہیئے کہ ان کا ماحول پر کیا اثر ہو گا ، ان علاقوں میں تھرمل پاور بجلی پاور بجلی گھر بنانے کی اجازت نہیں ہو گی ، ان علاقوں میں سرخ دائرے میں آنیوالی صنعتیں جیسے چمڑے کی صنعت وغیرہ قائم کرنے پر پابندی ہو گی ،ان علاقوں میں بڑی آبادی والے رہائشی علاقے بنانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی ،ان علاقوں میں کان کنی کی بھی اجازت نہیں ہے ، ان علاقوں میں 20,000کلومیٹر سے زیادہ رقبہ والی عمارتوں کی تعمیر کی بھی اجازت نہیں ہو گی ،دیگر بنیادی سہولتوں والے منصوبوں کو جاری کرتے وقت 2006کے A کے تحت جاری کئے جانے چاہیئے ، مغربی گھاٹ کے حساس ماحول والے علاقے سے 10/کلو میٹر کے احاطے میں کئے جانے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کے لئے محکمہ جنگلات کی اجازت کی ضرورت ہو تو ایسے منصوبے 2006 کی پابندی کی تحت ہو نی چاہیئے ،ان تمام باتوں میں سے عوام کے کسی بات کااعتراض ہو تو وہ لوگ اپنی شکایات 27/نومبر کو کمیٹی کے سامنے پیش کر سکتے ہیں ،اخباری کانفرس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر موجود اور ڈی ایف او موجود تھے۔
ع،ح،خ