جاٹ تحریک تشدد:پرکاش سنگھ کے خلاف ہتک عزتی کیس پر سماعت 27جون تک ملتوی

03:06PM Sat 11 Feb, 2017

نئی دہلی،10فروری(آئی این ایس انڈیا)انڈین نیشنل لوک دل کے لیڈر اور اوم پرکاش چوٹالہ کے پوتے ایم پی دشینت چوٹالہ کی طرف سے جاٹ تحریک کے دوران ہوئے تشدد کی تحقیقات کے لئے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کی طرف سے بنائی گئی پرکاش کمیٹی کے سربراہ پرکاش سنگھ اور دیگر کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے پر پٹیالہ کورٹ نے سماعت 27جون کے لئے ٹال دی ہے۔ایم پی دشینت نے پرکاش سنگھ سمیت ڈی جی پی (کرائم)کے پی سنگھ، آئی اے ایس وجے وردھان پر بھی الزام لگائے ہیں۔پٹیشن میں کہاگیا ہے کہ فروری 2016میں ہوئی تشدد تحریک کی تحقیقات کے دوران پرکاش سنگھ کمیٹی نے جو رپورٹ جاری کی تھی اس میں ان کا نام جان بوجھ کر شامل کیا گیا تھا۔اس رپورٹ کے ذریعے ان کی سیاسی تصویر کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔آپ کو بتا دیں کہ پرکاش سنگھ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں پہلے دشینت کا نام لکھا تھا لیکن بعد میں پرکاش سنگھ نے خود اپنی غلطی قبول کی تھی۔