اگلے ڈی جی پی کے تقرر پر فیصلہ 27 فروری کو:جارج

12:50PM Sat 21 Feb, 2015

بھٹکلیس نیوز/21فروری ،15 بنگلورو (ایجنسی) وزیر داخلہ کے جے جارج نے کہاکہ ریاست کے نئے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کا تقرر 27 فروری کو کیا جاسکتاہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی اہم میٹنگ 27 فروری کو ہونے جارہی ہے۔ ریاست کے موجودہ ڈی جی پی لال رکم پچاؤ 28 فروری کو خدمات سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔ اس روز سینئر ترین آفیسر ریاست کے ڈی جی پی کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس عہدہ کے اہم دعویداروں میں سی بی آئی کے اسپیشل ڈائرکٹر آر کے دتہ ، سی او ڈی کے ڈی جی پی بپن گوپال کرشنا، فائر فورس کے ڈی جی پی اوم پرکاش اور سینئر آئی پی ایس آفیسر سشانت مہاپاترا کے نام فہرست میں درج کئے گئے ہیں۔ 26تا27 فروری کو اس سلسلے میں میٹنگوں کا اہتمام کیا جائے گا اور 27 فروری کوسدرامیا ماہرین سے مشورہ کے بعد طے کریں گے کہ اگلا ڈی جی پی کے آفیسر کس کو بنایا جانا چاہئے۔مسٹر جارج نے کہاکہ ڈی جی پی کے تقرر کے معاملے میں ریاستی حکومت پر فی الوقت کوئی دباؤنہیں ہے۔ ع،ح،خ