وزیر اعظم مودی پھر جائیں گے چین ، 27-28 اپریل کو صدر شی جن پنگ سے ہوگی اہم ملاقات
03:01PM Sun 22 Apr, 2018
Share:
ہندوستان اور چین کے درمیان تعلقات میں اصلاح کی غرض سے وزیر اعظم مودی اور چین کی صدر شی جن پنگ کے مابین رواں ماہ ایک اہم میٹنگ ہونے جارہی ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے بتایا ہے کہ اس مہینے 27-28 اپریل کو چین کے ووہان شہر میں دونوں سربراہوں کے درمیان میٹنگ ہوگی۔
سوراج نے اتوار کو چین کے وزیر خارجہ وان یی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا۔ وزیر خارجہ 8 ممالک کے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی دو روزہ میٹنگ میں شرکت کیلئے چین میں ہیں۔
وزیر اعظم مودی اور جن پنگ کے درمیان اس میٹنگ میں دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے نئی پہل کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ ڈوکلا م اور سی پی ای سی جیسے معاملات کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی آگئی ہے۔