مجلس اصلاح و تنظیم کے زیر اہتمام 27/نومبر کو ہوگا سیرت النبی ؐ کا اجلاس؛ اسکولی طلبہ کا ہوگا مظاہرہ
03:24PM Mon 25 Nov, 2019
بھٹکل: 25 نومبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے زیر اہتمام 27نومبر 2019بدھ کے روزبعد نماز عشاء سلطانی مسجد کے احاطہ میں سیرت النبی ﷺ کا اجلاس کامنعقد ہوگا جس میں اسکولی طلبہ کا نعتیہ مظاہرہ اور مکالمہ بھی ہوگا۔
اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر جلسہ میں مدرسہ امداد العلوم کے ناظم، جامع مسجد ٹین پوش ، لال ٹیکری حیدرآباد کے امام وخطیب مولانا احمد عبیدا لرحمن اطہر ندوی اور مقامی علماء بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس کے کنوینر نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔