ریاست میں آج کورونا کے 267 معاملات کے ساتھ مریضوں کی مجموعی تعداد چار ہزار کے پار

03:07PM Wed 3 Jun, 2020

بینگلور: 3 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 267 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد چار ہزار کو پار کر گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق کل شام پانچ بجے سے آج شام پانچ بجے تک کورونا کے 267 مریض پائے گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق آج کلبرگی میں کل 105 معاملات پائے گئے ہیں جبکہ اڈپی میں کورونا کے 62 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔  اسی طرح رائچور میں 35، بینگلور اربن میں 20، منڈیا میں 13، یادگیر میں 9، وجیاپورہ میں 6، داوانگیرے میں 3، دکشن کینرا، باگلکوٹ، کولار اور میسور میں دو دو معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان معاملات کے بعد ریاست میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 4063 کو پہنچ گئی ہے جس میں سے 1514 افراد صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں۔