اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیاکا26واں فقہی سیمینار اوجین میں آج سے شروع
12:33PM Sat 4 Mar, 2017
شہر اجین میں ملک بھر سے علماء کرام اور مفتیان عظام کی آمد کا سلسلہ جاری
اجین(بھٹکلیس نیوز)اسلامک فقہی اکیڈمی انڈیاکے چھبیسویں سیمینار کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور پورا شہر اجین ملک بھر سے تشریف لانے والے علماء کرام اور مفتیان عظام کے استقبال کیلئے سراپا تیار ہے،شہر میں جگہ جگہ خوش آمدید اور استقبالیہ کے بینر اور ہورڈنگ لگے ہوئے ہیں، پوری عوام آنے والے مہمانوں کا پرتپا ک استقبال کررہی ہے اور سیمینار کو کامیاب بنانے کیلئے پوری کوشش جاری ہے۔4مارچ سے سیمینارکاآغازہورہاہے ،تین دنوں تک سیمینار کا سلسلہ چلے گا اور آخری دن یعنی 6 مارچ کو ایک اجلاس عام بھی منعقد ہوگاجس میںآل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا سیدرابع حسنی ندوی ،مولانا اشرف علی باقوی امیر شریعت کرناٹک،جمعیۃ علماء ہندکے صدرمولاناسیدارشدمدنی،مولاناخالدسیف اللہ رحمانی،مولاناکلیم صدیقی،مولانااسرارالحق قاسمی سمیت ملک کے نامورعلماء کرام کا خطاب ہوگا۔اسلامک فقہی اکیڈمی انڈیاکا26 واں سیمینارشہر اجین کی مشہور تنظیم مجلس اتحاد امت کے زیرانتظام ہوٹل پریسڈینٹ کے سیمینار ہال میں منعقد ہورہاہے ،تنظیم اورمجلس استقبالیہ کے سربراہان مولانا محمد اشفاق الرحمن مفتاحی اور مولانا طیب ندوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ ہمارے لئے یہ بات باعث صدافتخار ہے کہ ملک کی مشہور اور اہم ترین تنظیم اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیاکے26 ویں سیمینار کی میزبانی کاشرف حاصل ہورہاہے ،انہوں نے کہاکہ یہاں تشریف لانے والے تمام علماء4 کرام ،مفتیان عظام اور مہمانانان حضرات کا ہم دل کی گہرائیوں سے استقبال کرتے ہیں اور اس تاریخ ساز موقع پر ہمارے دل میں فرحت وانبساط کی جوکیفیت ہے اسے بیان نہیں کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیاملک کی معروف تنظیم ہے جسے قاضی القضاۃ مولانا مجاہد الاسلام قاسمی رحمۃ اللہ علیہ نے 1989 میں قائم کیاتھا،اس کے تحت جدیدفقہی مسائل کے استنباط واستخراج کا کام ہوتاہے ،موقع بہ موقع مختلف اہم اور جدید موضوعات پر اس کی جانب سے بحث ومباحثہ کا بھی انعقاد کیاجاتاہے ،اس کے علاوہ پابندی کے ساتھ ہرسال عالمی سطح کا ایک سیمینار بھی منعقد کیاجاتاہے جس میں ملک کے نامور علماء4 کرام ،مفتیان عظام اور محققین کے علاو ہ بیرون ملک سے بھی علماء4 واسکالر شریک ہوتے ہیں اور مکمل بحث وتحقیق کے بعد نئے مسائل پرفیصلے لئے جاتے ہیں۔سال رواں 26 واں سیمینار ہورہاہے جس کے موضوعات مندرجہ ذیل چار ہیں۔سرکاری اسکیموں سے استفادہ،زمین کی خرید وفروخت سے متعلق چندمسائل ،سونا چاندی کی تجارت سے متعلق مسائل،ماحولیاتی ،فضائی وصوتی آلودگی۔سیمینار 4مارچ بروزسنیچرشروع ہوکر6مارچ پیرتک چلے گا۔پیرکوسیمینارکے اختتام پرایک جلسہ عام منعقدکیاجائے گاجس کی سرپرستی آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈکے صدرمولاناسیدمحمدرابع حسنی ندوی اورصدارت مولانامفتی اشرف علی باقوی امیرشریعت کرناٹک فرمائیں گے۔