کرناٹک کابینہ کی توسیع کا 26اگست کو فیصلہ
12:36PM Thu 21 Aug, 2014
بھٹکلیس نیوز/21اگست،14
بنگلور/ وزیر اعلی سدارامیا نے کہا ہے کہ ریاستی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ 26/اگست کو کانگریس کو ارڈی نیشن کمیٹی کرے گی، انہوں نے بنگلور میں میڈیا سے بات کر تے ہو ئے کہا کہ پارٹی ہائی کمان کو ارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کےبعد کابینہ میں توسیع کا قطعی فیصلہ کر ے گی ، انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کانگریس بلاری رورل ۔چکوڈی سدلگا اور شکاری پور اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی ،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ورکرس نے ضمنی انتخابات کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ،انووں نے ایک سوال کے جواب میں کہا "مجھے یہ نہیں پتہ کہ یو پی میں بی جے پی کس بنیادپر تمام تین اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کر نے کا دعوی کر رہی ہے ،وزیر اعلی نے بعض ارکان اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرتے ہو ئے جے ڈی ایس کو تقسیم کرنے کی کوشش سے متعلق جے ڈی یو ایس سر براہ دیوےگوڑا کے الزام کو مسترد کردیا ،اس سوال پر کہ جے ڈی ایس کے ارکاناسمبلی ضمیر احمد اور چیلووا رایا سوامی نے ان سےحال ہی میں ملاقات کی تھی ،انہوں نے کہاکہ اگر ارکان اسمبلی ملاقات کر تے ہیں تو آیا اس سے پارٹی کی تقسیم ممکن ہے۔
A.H.k