26لیجس لیچر اراکین نے ابھی تک لو ک آیوکتہ کواثاثہ جا ت کی تفصیلات پیش نہیں کی
01:09PM Thu 4 Sep, 2014
بھٹکلیس نیوز/04ستمبر ،14
رپورٹ گورنر کو روانہ
بنگلور/مقررہ مدت کے ختم ہونے کےباوجود لو آیوکتہ کو اثاثہ جات کی تفصیلات پیش نہ کرنے والے 20ارکان اسمبلی اور 6ایم ایل سی کے ناموں کو لو ک آیوکتہ نے ظاہرکیا ہے ،سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی ، نائس کے سربراہ اشوک کھینی ،وجیانند کاشانپور،جئے مالا،وی ایس اُگرپا سمیت دیگر نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیل پیش کرنے میں لا پرواہی ظاہر کی ، ایسے لیڈروں کے ناموں کو لوک آیوکتہ نے ظاہر کیا ، ہرسال جون کے آواخر تک تمام لیجس لیچر اراکین کو (اسمبلی قور قانون ساز کونسل)اپنے اپنے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیل لوک آیوکتہ کو لازماً پیش کرنا ہوتا ہے ، اگر اس مدت میں متعلقہ اسمبلی اراکین اپنے اور اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیل پیش کرنے میں ناکام ہوجانے کی صورت میں ایسے لیڈران کا نام ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ظاہر کیا جائیگا، اسکے مطابق اگست کے اواخر تک اثاثہ جات کی تفصیلات پیش نہ کرنے والے 26لیجس لیٹیواراکین کے ناموں کا انکشاف کیا ہے ، اثاثہ جات کے تفصیل پیش نہ کرنے والے اراکین کی تفصیل یوں ہے ، جس میں کانگریس کے 6اراکین جے ڈی ایس کے 9اراکین ،بی جے پی کے2ارکان،آزاد اراکین 4،قانون ساز کونسل کے 6اراکین ہیں .