دارالعلوم نظا م آباد و مسجد کوثر علی میں26 جنوری کے موقع پر 68 ویں یوم رسم پرچم کشائی

01:40PM Fri 27 Jan, 2017

ایک دوسرے کے تعاؤ ن و یکجہتی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن مختلف اصحاب کا اظہار خیال  نظام آباد۔(بھٹکلیس نیوز)68یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر دارالعلوم ننظام آباد مسجدکوثر علی میں ہمیشہ کی طرح/26جنوری کومہمان خصوصی مقامی مجلسی کارپوریٹر محمد اویس کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی انجام دی گئی اس موقع پر مدرسہ کوثر علی نظام آباد کے طلباء قومی ترانہ ،قومی گیت کا نظرانہ پیش کیا اس موقع پر مدرسہ انتظامی کمیٹی کے عہدیدارؤں ومہمان خصوصی محمداویس نے آزادی ملک کے لئے اپنی جانون کو قربان کرنیوالئے مجاہدین آزادی اور دستور سازی کو ترتیب دینے والے قومی قائدین کی خدمات کو بھر پور خراج عقیدیت پیش کرتے ہوئے ابنائے وطن کوقومی یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملک ترقی اوربقاء کیلئے ہر وقت اپنی جانوں کی قربانی دینے کیلئے تیار رہنا چاہئے،جس طرح ہمارے فوجی جوان جو چوبیس گھنٹے ملک کی حفاطت کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، انکی خدمات کی بھی ستائش ہو نی چاہئے انکی بھی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے ان قائدین نے کہا کہ ہمارے ملک کےء دستور اور آئین نے اپنے اپنے مذہب پر عمل پیرا ہو کر آزادی کی زندگی گزارنے کی اجازت دی ہے ،چنانچہ ملک کے ہر شہری پر یہ فرض بنتا ہے کہ وہ دستور کی بقاء اور اس عمل پیرا ہو کر کسی کو مذہبی تنقید کا نشانہ بنائے بغیر ملک کو ترقی کی سمنت راغب کریں نہ کہ ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملک میں افرا تفری کاماحال پیدا کریں اور کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کا خاتمہ کرنے کیلئے انکی سازؤں کو کچلنے کیلئے اتحامد اور یکجہتی کا مظاہرہ ایک دوسرے کا تعاؤن ناگزیر ہے یہ ملک باہمی اتحاد کے بغیر پروان نہیں چڑ سکتا ۔ملک کی آزادی کیلئے دیگر ابنائے وطن کے ہمراہ مسلمانوں نے ملک آزادی اور اسکی نشونما اورترقی میں ایک کلیدی کردار کو نبھایاہے۔ اس موقع پر دارالعلوم نظا م آباد و مسجد کوثر علی کمیٹی کے عہدیداراں مسرز ابرار احمد ،محمدفاروق،محمد یوسف ،سید مقصود عالم،انوراللہ خان،صوفی رؤف اعطمی جرنلسٹ،محمدعبدالکلیم،محمد عبدالکریم،مرزانصیر احمد،سیدحسیب کرمانی ،کے علاواہ مدرسہ کے اساتزہ مولاناحافظ مختار ،حافظ عبدالنعیم،حافظ وسیم،حافظ مظہر،کے اہلیان محلہ کے علاواہ مدرسہ کے طلبا کی کثیر تعداد شریک رہی آخیر میں یوسف صاحب کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔