’جاں نثار اختر کی رومانی اور انقلابی شاعری پر‘ سمینار کا انعقاد25؍مارچ کو
02:30PM Fri 24 Mar, 2017
لکھنؤ(بھٹکلیس نیوز)ووکیشنل انڈسٹریل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام و قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان،نئی دہلی کے مالی اشتراک سے یک روزہ سیمینار کا انعقاد بعنوان’’جاں نثاراختر کی رومانی اورانقلابی شاعری‘‘ بتاریخ25؍مارچ2017،بروزسنیچر،بوقت 3بجے دن ، بمقام جے شنکر پرشاد ہال،رائے اوماناتھ بلی آڈیٹوریم،قیصرباغ میں کیا جارہاہے ،سمینارکی صدارت پدم شری پروفیسر آصفہ زمانی کریں گی اور مہمان خصوصی کے طور پر رضوان احمد(سابق ڈی۔جی پی) شریک ہوں گے۔مہمان ذی وقار ایس رضوان،سکریٹری اترپردیش اردو اکادمی،قاضی احمد رضا،خزانچی انٹگرل یونیورسٹی،ڈاکٹر نعمان اعظمی،چیرمین علامہ شبلی نعمانی ہیلپ لائن،اورچودھری آل عمر قریشی،ہوں گے۔
سیمینار کے مقالہ نگاران میں ڈاکٹرمجاہد الاسلام،اسسٹنٹ پروفیسرمانو۔ضیاء اللہ صدیقی ندویؔ ،سینئر صحافی روزنامہ قومی تنظیم۔غفران نسیم،سینئر صحافی روزنامہ راشٹریہ سہار،اورڈاکٹر غفران ساجد ہوں گے۔سمینار کی نظامت ڈاکٹر مسیح الدین خان کریں گے اوراستقبالیہ خطبہ اورسوسائٹی کے اغراض ومقاصدسوسائٹی کے جنرل سکریٹری عبدالنعیم قریشی بتائیں گے۔ پروگرام میں احتشام مرزا،راجیوپرکاش ساحر،ڈاکٹر ہارون رشید،ڈاکٹر شہر یار جلال پوری کو اعزازاور اؤارڈ سے بھی نواز جائیگا۔یہ اطلاع سوسائٹی کے جنرل سکریٹری عبدالنعیم قریشی نے میڈیا کو دی ہے۔