ڈونالڈ ٹرمپ کے دعووں پرسوال
نیویارک ٹائمس کے مطابق، امریکی فوج کےافسران نےنام نہ شائع کرنےکی شرط پرکہا کہ انہیں اس آپریشن کی پوری تفصیلات شیئرکرنے کی اجازت نہیں ہے، لیکن انہوں نےکہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دعووں کولے کران کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ایک امریکی افسرنےکہا کہ واہ واہی لوٹنےکےلئےڈونالڈ ٹرمپ نے لوگوں کو ایسی کہانی بتائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ آپریشن کا جوویڈیو دیکھ رہے تھے، اس میں آڈیو بھی نہیں تھا۔ وہائٹ ہاؤس نےبھی ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
جھوٹے ہیں ڈونالڈ ٹرمپ؟
اس درمیان جارج بش کےایڈوائزرنےکہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو مسلسل جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدربننےکے بعد سے ٹرمپ نے 13000 جھوٹے بیانات دیئے ہیں۔ اس سال مارچ میں نیوزایجنسی رائٹرس نےایک پول کرایا تھا، جس میں صرف 19 فیصد لوگوں نےکہا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔ جبکہ 40 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ وہ کبھی کبھی سچ بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ 41 فیصد لوگوں نے مانا تھا کہ ٹرمپ کبھی بھی سچ نہیں بولتے ہیں۔ امریکی میڈیا کی مانیں توصدرانتخابات سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ مقبولیت حاصل کرنے کے لئے ایسے جھوٹے بیانات دے رہے ہیں۔
ابوبکربغدادی کی موت پردنیا کو جھوٹی کہانی بتا گئے ڈونالڈ ٹرمپ، امریکی میڈیا نےاٹھائے سوال
03:02PM Sat 2 Nov, 2019
گزشتہ ہفتے میڈیا میں دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد اوراسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کی موت کی خبریں چھائی ہوئی تھیں۔ امریکہ کے صدرڈونالڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے اس کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے تفصیل سے دنیا کو بتایا کہ کیسے ابوبکرالبغدادی مارا گیا، لیکن اب ٹرمپ کےدعووں پرامریکی میڈیا سوال اٹھا رہی ہے۔
کیا کہا تھا ڈونالڈ ٹرمپ نے؟
واضح رہےکہ 26 اکتوبرکی رات کوامریکی فوج نے بغدادی کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ ٹرمپ اس آپریشن کودیکھ رہے تھے۔ اس کےاگلے روزڈونالڈ ٹرمپ نے دنیا کوبتایا کہ امریکہ نے ابوبکربغدادی کو مارگرایا ہے۔ انہوں نےاس خاص آپریشن کی تفصیلات بتاتےہوئے کہا تھا کہ موت سےٹھیک پہلےاپنی جان بچانے کےلئےبغدادی روروہا تھا... گڑگڑا رہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس وقت بغدادی نے خود کواڑایا، ان کے ساتھ تین بچےتھے۔
کیا تھا ویڈیومیں؟
امریکی فوج نےدو دن پہلےاس آپریشن کا ویڈیواورفوٹوگراف جاری کیا۔ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ امریکہ کی اسپیشل فورس نے بڑے ہی منصوبہ بند طریقہ سےابوبکربغدادی کےٹھکانے پرحملہ کیا۔ یہ آپریشن تقریباً دوگھنٹےتک چلا، لیکن وہاں بغدادی کےچیخنے اور چلانے کی بات کوئی بھی تصدیق نہیں ہورہی ہے۔
حملے کا ویڈیو