سی برڈ کے متا ثرین کا 25/جولائی کو احتجاج

12:52PM Tue 15 Jul, 2014

بھٹکلیس نیوز / 15 /جولائی ، 14 کاروار/سی برڈ بحری اڈے کے متاثرین اور مقامی احتجاجی کمیٹی کے کنوینر ناگراج نائک نے اطلاع دی ہے کہ بحری  اڈے کی ملازمتوں  میں متا ثرین کو تر جیح  دینے کے ساتھ ساتھ دیگر مانگوں کوپورا کرنے پر زور دیتے ہو ئے مورخہ 25/جولائی کو بنگلور کے فریڈم پارک میں یک روزہ علامتی احتجاجی دھرنا دینے کا اہتمام کیا گیا ہے ، یہاں جمعرات  کے دن پریس کانفرس میں خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ بحری اڈے کے متا ثر ین کو ملازمتیں ،افزود معاوضہ کا اجراء ،متاثرین کی باز آباد کا ری کو بنیادی سہولتیں فراہم کر نے پر زور دے کر کئی ایک احتجاج کئے گئے ، اسکے باوجود مرکزی حکومت  اور محکمہ دفاع آنسو پونچھنے کا پیپر استعمال کر رہے ہیں ،اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع سے ملاقات کر کے متا ثرین کے مسائل کے بارے میں ان کو بتا نے کی کوشش کی جائے گی ،اس سے قبل ریاست میں ریا ستی حکومت  کی تو جہ اس جانب مبذول کر انے اور ریا ستی حکومت کی جانب سے مر کزی حکومت پر دباؤڈلوانے کے لئے یہ دھرنا دیا جارہا ہے ،یہ دھرنا صبح 9/بجے تا شام 5.30/چلے گا اس میں تقریبا 150لوگو ں کے شامل ہو نے کی تو قع ہے بنگلور میں مقیم شمالی کنڑا ضلع کئی عمائدین نے اس دھرنا کی تائید کی ہے علاوہ ازیں کئی سماجی اداروں کی جانب سے اسکی تائید کی جا رہی ہے ،اسکے علاوہ کئی ارکان اسمبلی اور بعض وزراء نے آواز بلند کر نے کا یقین دلایا ہے ،اس سلسلے میں اس دن وزیر اعلی سدارا میا سے ملاقات کر کے ان سے اپیل کی جائے گی ۔