مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے سالانہ اجلاس کا 25/اکتوبر کو ہوگا انعقاد
03:03PM Mon 21 Oct, 2019
بھٹکل:21 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس انشاء اللہ 25اکتوبر جمعہ کو بعدنماز عشاء ٹھیک نو بجے خلیفہ جامع مسجد میں منعقد ہوگا۔ اس بات کی جانکاری جماعت کے جنرل سکریٹری نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
اطلاع کے مطابق اس اجلاس میں جس میں جماعت کی سالانہ کار گزاری پیش کی جائے گی اور علماء کرام کے خطابات ہونگے اور جلسہ میں عوام الناس کو سوالات کا موقع بھی دئیے جانےکی جانکاری دی گئی ہے۔ جمیع احباب سے جلسہ میں بروقت شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔