تعلقہ اوراد میں پانی کی قلت ، 25دیہاتوں کو ٹینکرسے پانی سربراہ ،پانی کی سطح نیچے چلی گئی

01:02PM Thu 13 Apr, 2017

وجئے سنگھ ایم ایل سی کیا اس طرف توجہ دے پائیں گے ؟ بیدر۔(بھٹکلیس نیوز )ایگزیکٹیو افسر اوراد (بی) جگناتھ مورتی کاکہناہے کہ’’ اورادتعلقہ کے 25دیہاتوں میں پانی کی سہولت بہم پہنچانے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں‘‘۔ جیسے ہی موسم گرما کاآغاز ہواتعلقہ اوراد کے مختلف مقامات پر پانی کی قلت کا آغاز ہوچکاہے۔ گزشتہ سال خشک سالی کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامناتھا۔ اس سال ایسی صورتحال کاسامنا ضلع کونہیں ہے لیکن پانی کی سطح نیچے ہوگئی ہے۔ 20تا25دیہاتوں کی یہی صورتحال ہے۔ تعلقہ کے سنت پور ، جوننے کیری، نندیال، بسناڑ، مسکل تانڈا، ایکلار تانڈا، کیروگونڈ واڑی ، نندی بجل گاؤں ،چکلی(یو)، سمیت 25دیہاتوں میں باؤلیوں کاپانی نیچے چلاگیاہے۔ پینے کے پانی کی ضرورت پر پی ڈی او کے اجلاس میں گفتگو ہوچکی ہے۔جگناتھ مورتی ایگزیکٹو افسر نے کنڑا اخبارکے صحافیوں کو بتایاکہ ٹینکرکے ذریعہ پانی سربراہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے اور یہ کام چل رہاہے۔ سنت پور وارڈ نمبر 1اور وارڈ نمبر3میں ہفتہ میں ایک دفعہ پانی دیاجارہاہے۔ 12ہزار لیٹر والے ٹینکرس سے تین دفعہ پانی سربراہ کیاجارہاہے۔ نندیال دیہات میں بھی ٹینکرس کے ذریعہ پانی دینے کی بات انہوں نے بتائی۔ جوننے کیری دیہات کے بنڈیاسوامی نے شکایت کی کہ ایک خاندان کو اگر 4گھڑے پینے کے پانی کی ضرورت بھی مانا جائے تو اس طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ آئندہ مزید حالات خراب ہوں گے۔ پچھلے تین سال سے پانی کی یہی صورتحال ہے۔ بچوں کو پانی لانے بھیجتاہوں کیونکہ مجھے قلی کاکا م کرناہوتاہے۔ایک مقامی شخص رمیش دابکا نے بتایاکہ پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے افسران اور عوامی نمائندوں کو آگے آنا چاہیے لیکن وہ ایسا نہیں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے پربھو چوہان اوراد کے ایم ایل اے ہیں اور وہ ضلع پنچایت کی سہ ماہی میٹنگ میں الزام لگاتے رہے ہیں کہ ان کے اسمبلی حلقہ کو کانگریس حکومت نے ہمیشہ نظرانداز کیاہے۔ مالی امداد جاری کرتے ہوئے وہ صرف 10فیصد تک اوراد اسمبلی حلقہ کا خیال کرتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اورادتعلقہ کی جانب کانگریس کے ایم ایل سی وجئے سنگھ اِدھر کچھ دنوں سے کافی وقت دے رہے ہیں۔ آیا وہ پینے کے پانی کے مسئلہ کے حل کی طرف بھی توجہ دیں گے؟