اویسی پر 25/فروری تک بنگلورو میں داخلہ پر پابندی
02:54PM Fri 20 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز / 20 فروری،15
بنگلورو / (نامہ نگار) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسدالدین اویسی کے داخلہ پر 25/فروری تک پابندی لگادی گئی ہے البتہ چند پابندیوں کے ساتھ ان کی تنظیم کو سنیچر کے روز شیواجی نگر کے چھوٹا میدان میں اجلاس کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کو پارٹی نے قبول کرلیا ہے۔
ایک سینئر پولس عہدیدار کے مطابق "اویسی پر بھڑکانے والی تقریریں کرنے کا الزم ہونے کے سبب انہیں بنگلورو میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔