کیرلا میں اور ایک خوفناک سڑک حادثہ؛ 25 افراد زخمی

05:36PM Sun 8 Sep, 2013

بھٹکلیس نیوز 7 ستمبر 13 کاسرکوڑ: ایک دن قبل یہاں کیرل کے ملاپورم ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس میں 13 افراد فوت ہوگئے تھے۔ اور آج سنیچر کی صبح دس بجے امد علاقعے میں دو پرائیوٹ بسوں کی آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جس میں 25 افراد زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ایک پرائیویٹ بس اپنی رفتار سے جا رہا تھی کہ اچانک اگلی سمت سےآرہی تیز رفتار پرائیویٹ بس نےاسے ٹکراماردی جس کہ نتیجہ میں 25 افراد زخمی ہو گئے ہے ۔ حادثہ کے فوری بعد مقامی عوام اور محکمہ پولس کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔