بھٹکل میں 25/ستمبر کو ہوگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

11:38AM Thu 22 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 21 ستمبر، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) انڈیانا اسپتال  اور مسلم ہیلتھ فاؤنڈیشن بھٹکل کے اشتراک سے انشاء اللہ 25/ستمبر کو فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کی اطلاع ادارے کے مارکیٹنگ مینجر اجیت سنگھ نے اخباری کانفرنس میں دی ہے۔ انہوں نے اس کیمپ کے تعلق سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا  ہےکہ یہ کیمپ صبح 09:00 بجے سے دوپہر دو بجے تک چلے گا،جس میں امرض قلب اور گردوں کی بیماریوں کی ماہرین کے ذریعہ جانچ کی جائے گی اور ضروری اقدامات بھی کئے جائیں گے، علاوہ ازیں اس کیمپ میں بہت ساری دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔ خیال رہے کہ ا نڈیانااسپتال منگلورو کی سطح پر این اے بی ایچ سے منظورشدہ پہلا اسپتال ہے جو کارپوریٹ ریفرل اسپتال ماناگیا ہے۔ کیمپ میں شریک ہونے کے خواہش مند رجسٹریشن کے لئے میڈی لیب ڈیاگنوسٹک سنٹر بھٹکل ، سٹی میڈیکل ،آسیہ اسپتال بھٹکل ،سمّر کولڈرنکس نزد بس اسٹانڈ پر رابطہ کرسکتے ہیں۔  اس اخباری کانفرنس میں بھٹکل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے صدر عبدالکلام شاہ بندری ، نائب صدر مولانا عبدالرب خطیبی ندی، سکریٹری جناب اقبال سہیل وغیرہ موجود تھے۔