بلاری اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب ،بی جے پی کے 25ارکان مستعفی

12:31PM Thu 14 Aug, 2014

بھٹکلیس نیوز/14اگست،14 گلبر گہ /ایسے وقت جب کہ بلاری حلقہ اسمبلی دیہی محفوظ برائے ایس ٹی کی رائے دہی کو بمشکل ایک ہفتہ رہ گیا ہے بی جے پی کے ضلعی یو نٹ میں زبردست اختلافات ابھر کر سامنے آئے ہیں ،بی جے پی کے 25قائدین نے اجتماعی طور پر استعفی دے دیااور پارٹی سے علحیدگی اختیار کر لی ، مستعفی ہونے والوں میں بی جے پی کے ضلعی سکریٹری ستیش چکرورتی بھی شامل ہیں ،انہوں نے مزید کہا ہے کہ ممبر لوک سبھا سری راملو نے بی جے پی سے علحیدہ ہو کر اپنی پارٹی بی ایس آر کانگریس بنائی تھی لیکن وہ اور آج مستعفی ہوئے بی جے پی قائدین اُن کے ہمراہ بی ایس کانگریس میں نہیں گئے تھے اب جبکہ سری راملو بی جے پی میں دوبارہ واپس ہوئے ہیں بی جے پی کے قدیم و وفادار کار کنان و قائدین کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں ،جس کے خلاف آج 25پارٹی قائدین نے پارٹی سے استفادہ دیکر علحیدگی اختیار کرلی ۔25پارٹی قائدین کی علحیدگی سے انتخابات میں بی جے پی کو زبردست نقصان پہنچ سکتا ہے