نظام الدین مرکزمیں قیام کرنے والے 24افرادکوروناوائر س سے متاثر، دہلی کے وزیرصحت کابیان

11:52AM Tue 31 Mar, 2020

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اے این آئی کو بتایا کہ نظام الدین مرکز میں قیام کرنے والے 24 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور انکے میڈیکل جانچ کے بعد ٹیسٹ رپورٹ بھی مبثت آئی ہے۔وہیں مدھیہ پردیش کے اندور میں بھی 17 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اورمیڈیکل جانچ کے بعد انکی ٹیسٹ روپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1162ہوگئی ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے انداز کے مطابق تقریباً 1،500 سے 1،700 نظام الدین مرکز منعقد ہ پروگرام میں شرکت کی تھی۔تاہم حکومت کو اب بھی قطعی تعداد کے بارے میں کوئی یقین نہیں ہے ۔کل 334 افراد کو اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے اور 700 سے زائد افراد کو قرنطین مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ متعدد اطلاعات کے درمیان جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ مرکز نظام الدین نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی ہے ۔ وہیں دوسری جانب مرکز نظام الدین نے ایک تفصیلی وضاحت جاری کی ۔جس میں کہا گیاہے مرکز نظام الدین کی جانب سے حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم پر عجلت میں لاک ڈاؤن کے ذریعہ ، لوگ پھنس گئے اور مجبوری میں انہیں احاطے میں رہائش کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس وقت جو جہاں سے ہیں وہ لوگ وہیں رک جائیں۔ مرکز نظام الدین ، اب ہندوستان کا سب سے بڑا کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے: " اس پورے واقعہ کے دوران مرکزنظام الدین نے کبھی بھی قانون کی کسی شق کی خلاف ورزی نہیں کی ، اور ہمیشہ مختلف ریاستوں سے دہلی آنے والے زائرین کے ساتھ ہمدردی اور اثیار کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کی اور مرکز نے انہیں طبی رہنما یانہ خطوط کے تحت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی ہے۔