ملک سے غداری کیس میں ہاردک پٹیل گرفتار ، 24 جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیجے گئے

04:38PM Sun 19 Jan, 2020

کانگریس لیڈر(Congress Leader) ہاردک پٹیل کو 2015 میں ملک سے غداری کے معاملے میں نچلی عدالت میں پیش نہیں ہونے کے سبب سنیچر کو گجرات  (Gujarat)کے احمد آباد ضلع (Ahmedabad District) کے ویرم گام تالکا سے گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں کورٹ سے وارنٹ (Warrant) جاری ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی انہیں گرفتار  (Arrest) کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (DCP)  راج دیپ سنگھ جالا نے پٹیل کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ جالا  نے کہا ہم نے ہاردک پٹیل کے خلاف غیر ضمانتئ وارنٹ (Non bailable warrant)  جاری ہونے کے بعد انہیں ویرما گام کے پاس سے گرفتار کیا ہے۔ ہاردک پٹیل کو دیر رات احمدآباد (Ahmedabad) میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔