سدھارتھ نگر : بے قابو ہو کر تالاب میں گری اسکول بس، 24 بچے زخمی

12:22PM Tue 7 Aug, 2018

سدھارتھ نگر میں منگل کو ایک نجی اسکول  بس بے قابو ہوکر تالاب میں گر گئی۔ اس حادثے میں 24 بچے زخمی ہو گئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 45 بچے سوار تھے۔ زخمی بچوں کو علاج کیلئے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ اس حادثے کے بعد بچے ڈر کی وجہ سے رونے اور چیخنے لگے۔ بس کو حادثہ کا شکار ہوتے دیکھ کر  آس  پاس کے لوگوں نے بچوں کے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ ڈرائیور لا پرواہی سے بس چلاتا ہے۔  بچوں نے اس کی شکایت کی تھی۔
حادثہ تھانہ اسکا کے کھیرا گاؤں کا ہے۔ پولیس کے مطابق گیان دے اسکول کی بس آج صبح بچوں کو لیکر اسکول جا رہی تھی۔ اسی در میان تیز رفتار بس بے قابو ہوکر ایک پوکھرے میں گر گئی۔ اس حادثے میں 24 بچے زخمی ہو گئے۔