پنجاب اسمبلی کا اجلاس 24مارچ سے شروع ہوگا

01:46PM Sun 19 Mar, 2017

چنڈی گڑھ، (بھٹکلیس نیوز)پندرہویں پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس 24مارچ سے شروع ہوگا۔وزیراعلیٰ امریندرسنگھ کی صدارت میں آج یہاں ہوئی ریاستی کابینہ کی پہلی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا۔اسمبلی کے نو منتخب راکین24اور27مارچ کوحلف لیں گے ۔صدر اور نائب صدر کا الیکشن 27مارچ کوہوگا۔اس سے پہلے موجودہ سیشن کی مدت کے دوران جن اہم شخصیات کا انتقال ہوا، ان کا تعزیتی پیغام پڑھا گیا۔ایک سرکاری بیان میں یہاں کہا گیا کہ کابینہ نے وزیر اعلی کو پہلے سیشن کے لئے گورنر کے خطاب کو منظوری دینے کابھی حق دیا۔پنجاب کے گورنر28مارچ کواسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے بعد گورنر کے خطاب پر بحث ہوگی اورشکریہ کی تجویز لائی جائے گا۔کانگریس نے117رکنی اسمبلی میں شرومنی اکالی دل بی جے پی اتحاد کو شکست دے کر77نشستیں جیتی ہے۔کابینہ نے بھارت حکومت کے کابینہ سیکریٹری کے عہدے پر وزیر اعلی کے اہم پرنسپل سکریٹری کے طور پر ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر سریش کمار کی تقرری کے لئے شرائط و ضوابط کو بھی منظوری دے دی۔