بابری مسجد شہادت کی 24 ویں برسی پر دہلی میں شدید احتجاج ، منڈی ہاؤس سے جنتر منتر تک پیدل مارچ

12:11PM Tue 6 Dec, 2016

بابری مسجد انہدام کی 24ویں برسی پر دہلی میں سماجی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ نصف درجن سے زائد تنظیموں کے کارکنان منڈی ہاؤس میں جمع ہوئے اور جنتر منتر تک پیدل مارچ کیا۔ مظاہرین نے بابری مسجد کی تعمیر نو اور انہدام کے اصل گنہگار وں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ 24 سال قبل بابری مسجد کی شہادت ریاستی دہشت گردی اورملک کے دستورپر حملہ تھا۔ ملک کے دستورپر حملہ کے اصل گنہگار آج بھی آزاد ہیں۔ ان گنہگارو ں کو جب تک سزا نہیں ملتی تب تک وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ مظاہرین نے بابری مسجد کی شہادت کے لئے کانگریس اور بی جے پی دونوں کو قصوروار قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کےسیکولرزم کو بڑا نقصان ہوا ہے ، جس کو بچانے کے لئے وہ میدان میں اترے ہیں ۔