نوائط کلب کی طرف سے 24/فروری کو بھٹکل میں کیرئیر کاؤنسلنگ پر ورکشاپ
02:36PM Wed 22 Feb, 2017
بھٹکلیس نیوز / 22 فروری، 17
بھٹکل /(پریس ریلیز) نواط کلب بنگلورو کی طرف سے بھٹکل کے پری یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے اور گریجویٹ کر رہے طلبہ کے لئے 24/فروری کو کیرئیر کاؤنسلنگ پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری کنوینر اجلاس کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ ورکشاپ بندر روڈ پر واقع ہوٹل رویل اؤوک میں منعقد ہوگا۔ جس کا آغاز دوپہر 02:30 بجے ہوگا اور اس کا اختتام 05:30 بجے کیا جا ئے گا۔ اخباری بیان میں پروگرام کا مقصد بیان کرتے ہوئے درج کیا گیا ہے کہ یہ ورکشاپ طلبہ کو ان کے مستقبل میں بہتری لانے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے، جو بھی طالب علم پی یو سی اور گریجویٹ کے بعد اپنے مستقبل کے انتخاب میں پریشان رہتے ہیں انہیں یہ ورکشاپ کافی حد تک مطمئن کرے گا۔
اس سلسلہ میں مزید جانکاری کے لئے ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں:
9739877447/9886155899