ضلع اتر کینرا میں پچھلے 24/گھنٹوں سے موسلادھار بارش؛ کمٹہ میں سب سے زیادہ 58/ ایم ایم بارش ریکارڈ
03:32PM Tue 16 Jul, 2019
بھٹکل: 16 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع میں پچھلے 24/گھنٹوں میں 157/ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ بارش یہاں کے کمٹہ تعلقہ میں ہوئی ہے جہاں 58/ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھٹکل کی بات کی جائے تو یہاں 24/ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوناور میں 27.8/ایم ایم، کارور میں 19.8/ایم ایم، منڈگوڈ میں 0.6/ایم ایم، سداپور میں 4.8/ایم ایم، سرسی میں 5/ایم ایم، جوئیڈا میں 1.4/ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔