یلاپور میں غیر قانونی طور پر لے جارہے 24/جانور ضبط؛ دو گرفتار

04:01PM Wed 17 Jul, 2019

یلاپور: 17 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  یلاپور پولس نے منگل کے روز 24/بھینسوں کو ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے  جن کی شناخت ہریانہ کے رہنے والے کرن پال (50) اور لیہانی سنگھ (70) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق 24/بھینسوں کو لے کر ایک ٹرک ہریانہ سے کیرالہ جارہی تھی کہ یلاپور چیک پوسٹ پر پولس نے شک کی بنا پر اسے روک لیا اور تلاشی لی،  جس کے بعد دستاویزات مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر  پولس نے جانوروں کو ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس سلسلہ میں یلاپور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔