ریاست میں کورونا نے دکھایا بھیانک چہرہ: 24 گھنٹوں میں 918 نئے معاملات
04:55PM Sat 27 Jun, 2020
بینگلورو: 27 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اب تک کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے مجموعی تعداد 11923 کو پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق آج کورونا کے سب سے زیادہ 918 معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ گیارہ لوگ کورونا کی اس جنگ میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اسی طرح اب تک 7287 لوگ اسپتالوں سے ڈسچارج بھی ہوچکے ہیں۔
آج بھی سب سے زیادہ معاملات بینگلور اربن میں سامنے آئے ہیں جہاں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 596 کو پہنچی ہے۔ جس کے ساتھ ہی بینگلور اربن میں کل معاملات کی تعداد 2531 کو پہنچ گئی ہے جبکہ بینگلورو رورل میں آج کورونا کے پانچ معاملات سامنے آئے ہیں جہاں مجموعی تعداد 78 کو پہنچ گئی ہے۔
ریاست میں اس طرح سے کورونا کے معاملات کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے آئندہ ہفتہ سے ہر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 29 جون سے رات کے کرفیو میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔