بھٹکل میں پچھلے 24/گھنٹوں میں سال کی سب زیادہ 123/ملی میٹر بارش درج؛ سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب
04:21PM Wed 10 Jul, 2019
بھٹکل: 10 جولائی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کل منگل کی صبح سے بدھ کی رات تک بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ایک طرف بھٹکل کے نشیبی علاقوں اور شاہراہوں پر پانی بھر گیا ہے تو دوسری طرف بجلی کے کھمبوں کے گرنے سے بھی محکمہ کو کئی ہزار کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل میں منگل کی صبح سے بدھ کی صبح تک 123/ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ اس سال کی سب سے زیادہ مقدار ہے۔
بجلی محکمہ کی طرف سے ملی اطلاعات کے مطابق اس بارش کی وجہ سے 8بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں جس کے نتیجے میں 64ہزارروپئے ہیسکام محکمہ کو نقصان ہو ا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیلکے گرام پنچایت حدود کے بیلکے پنچایت دفتر کے قریب 1،شرالی میں 3، بائیلور پنچایت حدود کے نیرگدے میں 2بجلی کے کھمبےمنہدم ہوئے ہیں۔