دبئی سے بھٹکلی افراد کی پہلی کامیاب چارٹرڈ فلائٹ کے بعد 23 جون کو دوسری پرواز بھی اڑان بھرنے تیار
09:02AM Sun 14 Jun, 2020
بھٹکل: 14 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) دبئی سے 13 جون کو 184 بھٹکل و اطراف کے لوگوں کو لے کر پہلی چارٹرڈ فلائٹ کامیابی کے ساتھ اتر چکی ہے اور تمام مسافر حفاظت کے ساتھ کورنٹائن سینٹر منتقل کیے جا چکے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد بھٹکل کے مشہور تاجر جناب عتیق الرحمٰن منیری صاحب دبئی میں قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب کی زیر سرپرستی اور ان کی نیک خواہشات کے ساتھ اپنے رفقاء کے تعاون سے ساحلی علاقہ کے لوگوں کے لیے دوسری پرواز کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جس میں 210 افراد سوار ہونگے۔
عتیق الرحمٰن منیری صاحب کی جانکاری کے مطابق ضلع اتر کینرا کے ڈی سی کی طرف سے انہیں اس سے قبل ہدایات دی گئیں تھی کہ پہلی فلائٹ کے 9 دن بعد ہی دوسری فلائٹ اڑانے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ سات دن کے کورنٹائن کے بعد دو دن کورنٹائن سینٹروں کو سینیٹائز کیا جائے گا اسی لیے اگلی فلائٹ کی تاریخ 23 جون کو مقرر کی گئی ہے۔
موصوف نے اس موقع پر دبئی میں ان کو تعاون کرنے والی ٹیم اور مینگلور جماعت المسلمین و مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان سے آگے بھی اسی طرح سے تعاون کی امید کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بلا تفریق مذہب و ملت بھٹکل، مرڈیشور، منکی، ولکی، کمٹہ، ہوناور، گیرسوپا و اطراف کے جو لوگ بھی متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہیں اور وہ اپنے گھر جانا چاہتے ہیں وہ مندرجہ ذیل تفصیلات نھی جنرل ٹریڈنگ کے ای میل ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ جو بھی تفصیلات پوچھی گئیں ہیں ان سب کا بھیجنا ضروری ہے کسی ایک بھی چیز کے چھوٹنے سے جانے والوں کا نام رجسٹر نہیں ہوگا۔
اس کے لیے مندرجہ ذیل تفصیلات ضروری ہیں۔
- پاسپورٹ کے پہلے صفحہ کی نقل (کاپی)
- پاسپورٹ کے آخری صفحہ کی نقل (کاپی)
- دبئی کا موبائل نمبر
- ہندوستان کا موبائل نمبر
- ویزا کی تفصیل (ریسیڈینٹ یا وزٹ)
- سفر کرنے کی وجہ
*Documents required*
- Passport copy first page
- Passport copy last page
- Dubai mobile number
- India mobile number
- Visa status (Residence or visit)
- Reason for travel
All above points should be clearly mentioned on their email, otherwise their request won’t be considered.
یہ تمام تفصیلات جلد از جلد اس ای میل پتہ پر روانہ کریں: