سعودی عرب میں اب تک 23 دہشت گرد گرفتار؛ ایک ہندوستانی بھی شامل
12:14PM Tue 2 Jan, 2018
ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 8 غیر ملکیوں سمیت 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق گزشتہ ماہ 23 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں 15 سعودی، 4 روسی، 3 مصری اور ایک بھارتی شہری شامل ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام مشتبہ افراد کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا اور ان سے تفتیش کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ 2017 کے دوران سعودی عرب میں دہشت گردی اور بدعنوانی کےخلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔