’’عالمی یومِ طبِ یونانی‘‘ تقریب کاانعقاد 23فروری کوہوگا

03:29AM Wed 18 Jan, 2017

نئی دہلی(بھٹکلیس نیوز) آئندہ ماہ یعنی 23فروری 2017بروز جمعرات کو عالمی شہرت یافتہ یونانی وآیورویدک دواساز ادارہ ریکس ریمیڈیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے رفاہی شعبہ یعنی ’ریکس چیری ٹیبل ٹرسٹ ‘اورشعبہ صحت بالخصوص دیسی طریقہ علاج طب یونانی کی ترویج واشاعت کیلئے سرگرم تنظیم مسیح الملک حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے اشتراک سے ’’عالمی یوم طب یونا نی منایا جائے گا۔انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغازتین بجے ہوگا۔عالمی یوم طب یونانی کی اس عہد سا ز پر و گر ام اور مسیح الملک حکیم اجمل خان گلوبل یوارڈ تقسیم کی تقریب میں مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش سریپد ییسو نائک کی شرکت یقینی ہے۔جبکہ سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رئیس الرحمان اور مشہور مسلم صنعت کار و مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر شریس والا سمیت ملک و بیرون ملک کے درجنوں اطبائے وطب یونانی کے محققین تقریب کی زینت میں اضافہ کریں گے۔اس موقع پر طب یونانی کی ترویج وترقی کیلئے مختلف شعبوں میں کارفرما اسکالر س اور اداروں کو ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔علاوہ ازیں کم ازکم 4عدد صحا فی حضرات کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔حکیم اجمل خان گلوبل ایوارڈ تقریباً20برسوں سے عالمی یوم طب یونانی کے دن اسی تقریب میں دیا جاتا ہے۔تقریب کی اطلاع دیتے ہوئے معروف ہائی ٹیک یونانی معالج ڈاکٹر اسلم جاوید نے اپنی پر یس ریلیز میں کہا ہے کہ عالمی یوم طب یونانی تقریب کی ساری تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حکیم اجمل خان میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’عالمی یوم طب یونانی‘‘ معروف مجاہد آزادی اور ہندوستان میں طب یونانی سمیت تقریباً سبھی دیسی طریقہ علاج بشمول آیورویدک کی نشاۃ ثانیہ کے محرک کار حکیم حا فظ محمد اجمل خان مرحوم کے یوم پیدائش 11فروری 1868کی مناسبت سے اب تک 11فروری کو ہی اب تک منایا جاتا رہا ہے ۔مگر اس بار چونکہ حکیم اجمل خان مرحوم کے یوم پیدائش کے دن یعنی 11فروری کو وزارت آیوش نے’’ نیشنل یونانی ڈے‘‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک قابل تحسین قدم ہے۔ڈاکٹر اسلم جاوید نے بتایا کہوزارت آیوش کے پروگرام کی وجہ سے سوسائٹی اور ریکس چیری ٹیبل ٹرسٹ نے ’’عالمی یوم طب یونانی‘‘ تقریب کاا نعقاد23فروری2017کو عمل میں لائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔