انجمن بی بی اے اور بی سی اے کالج کے 23/ویں سالانہ اجلاس کا انعقاد
03:15PM Mon 8 Apr, 2019
بھٹکل: 8 اپریل،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر اپلیکیشن (AIMCA) کے طلبہ کا آج 23/واں سالانہ اجلاس کالج سیمنار ہال میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹکا کالج دھارواڑ کے معاون پروفیسر ڈاکٹر بی بی برادر نے طلبہ کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے اسکل میں بھی بڑھوتری لانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے بعد جو نمبرات آتے ہیں وہ کوئی اہمیت نہیں رکھتے اپنے اندر کی جو قابلیت ہی سب کچھ ہوتی ہے اسی سے انسان آگے چل کر اس کو پیش آنے والے خطرات اور حالات کا سامنا کرتا ہے۔
مہمان اعزازی کی حیثیت سے موجود جناب قمر مرچنٹ صاحب نے اس موقع پر طلبہ کو ٹیکنالوجی کے بڑھتے قدم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو بھی ان ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے او اس کے ذریعے اپنی قابلیتیں بڑھانی چاہئے۔
اس اجلاس کے درمیان بی بی اے کے آخری سال کے طلبہ کو یونیورسٹی بلیو کا خطاب ملنے پر تہنیت کی گئی۔ جس میں محمد سلمان کو تیراکی میں اور قرۃ العین شیخ، مریم حراء ائیکری، انظف دامودی کو یونیورسٹی رینک حاصل کرنے کے لیے تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر ان کی تہنیت کرتے ہوئے انہیں 10/ہزار روپئے کا نقد انعام بھی دیا گیا۔
اس کے علاوہ بھی مختلف شعبوں میں ممتاز طلبہ کے مابین بھی انعامات کی تقسیم کی گئی۔
اس پروگرام کی صدارت نائب صدر دوم جناب عبدالرحمان باطن صاحب نے کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ ہوا جس کے بعد شمس النساء برماور نے نعت پاک پیش کی۔ استقبالیہ کلمات کے بعد کالج پرنسپال جناب محمد محسن کے نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔
ڈائس پر جنرل سکریٹری جناب اسماعیل صیدق صاحب، کالج سکریٹری جناب آفتاب قمری صاحب موجود تھے۔