ایئر انڈیا کی 23 پروازوں میں تاخیر،آئی جی آئی ایئرپورٹ پر پریشان ہوتے رہے مسافر
03:49PM Sat 23 Jun, 2018
ایئر انڈیا کی 23 پروازوں میں تاخیر ہونے کے چلتے سنیچر کو سیکڑوں مسافر اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ (آئی جی آئی ) پر پھنسے رہے۔ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا کہ سنیچر کو قریب 23 پروازوں میں دیری ہوئی ۔اس میں زیادہ تر فلائٹس آئی جی آئی ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے والی تھیں ۔اڑانوں میں تاخہر کو لیکر ترجمان نے بتایا کہ ایسا سافٹ ویئر میں کرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق ،سافٹ ویئر میں تکنیکی خرابی قریب 15 سے 30 منٹ تک رہی لیکن اس سے ایئر پورٹ کے سبھی آپریشنس قریب دیڑھ گھنٹے تک متاثر رہے۔ایسے میں 1 بجے سے 2:30 بجے تک چیک ۔ان اور باقی کاموں کو مینوئلی ہینڈل کیا گیا ۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ پروازوں میں تاخیر کی وجہ سے انہیں کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔تکنیکی خرابی کے بارے میں ایئر لائنس کی جانب سے نہ تو کوئی جانکاری ی گئی تھی اور نہ ہی کوئی اناؤسمینٹ کیا گیا تھا۔
بلو کرافٹ ڈجیٹل فاؤنڈیشن کے چیف ایکزکٹیو اکھلیش مشرا نے ٹویٹ کیا ،" میں دہلی ایئر پورٹ پر پہنچا وہاں ایئر انڈیا کی ساری سروسز دو گھنٹے تک ڈاؤن تھیں۔سبھی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس روکی گئی تھیں۔ایئر پورٹ میں بہت بھیڑ تھی ایسا لگ رہا تھا کہ یہاں کوئی میلا لگا ہو۔وہاں پاؤں رکھنے تک کی بھی جگہ نہیں تھی"۔