اتر کینرا میں آج کورونا کے 23 نئے معاملات: بھٹکل میں آندھرا سے لوٹے ایک شخص کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو

12:28PM Thu 9 Jul, 2020

کاروار: 9 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں آج پھر کورونا کے 23 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں کاروار کے دس افراد شامل ہیں تو بھٹکل کے ہندو کالونی کا مقیم  بھی شامل ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کچھ روز قبل ہی آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ سے لوٹا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروار میں دس معاملات، سداپور میں پانچ معاملات، ہوناور اور یلاپور میں دو دو معاملات اور بھٹکل، سرسی، ہلیال اور منڈگوڈ سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ آج کاروار میں جن افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے ان میں تین ہیلتھ اسٹاف بھی شامل ہیں جبکہ کچھ افراد عراق سے لوٹے ہوئے تو کچھ بینگلور سے آئے ہیں جبکہ بعض افراد اس سے قبل پائے گئے کورونا مریضوں کے رابطہ میں آئے ہوئے ہیں۔ ان نئے معاملات کے بعد ضلع میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 512 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 210 افراد صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں اور 300 مریض زیر علاج ہیں جبکہ دو افراد اس وبا کے شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔