ریاست میں کورونا کے 23 نئے معاملات: بینگلور سے 14 افراد کی رپورٹ پوزیٹیو

07:30AM Sat 16 May, 2020

بھٹکل: 16 مئی،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں آج سنیچر کے روز کورونا کوڈ۔19 کے 23 معاملے سامنے آئے ہیں جس میں سب سے زیادہ معاملے بینگلور اربن کے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بینگلور سے 14 افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹو پائی گئی ہے جو کہ تمام افراد اس سے قبل پائے گئے کورونا مریض نمبر 653 کے رابطے میں تھے۔ اس کے علاوہ آج ہاسن سے تین معاملات اور منڈیا، اڈپی، دھارواڑ، داونگیرے، بلاری اور باگلوٹ سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ البتہ آج بھی اتر کینرا سے مسلسل تیسرے دن کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔