حیدرآباد میں لینڈ ہوا دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ اینٹونوین - 225 مريا

05:14AM Fri 13 May, 2016

حیدرآباد : یوکرائن میں بنا دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ جمعرات کی رات حیدرآباد کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ ہوا۔ کارگو طیارہ اینٹونووین - 225 مريا اپنی پہلی کمرشیل پرواز پرمنگل کو کیو سے روانہ ہو ا تھا ۔ کارگو طیارہ ترکمانستان سے ہوتا ہوا ہندوستان آیا ہے اور اگلے اتوار کو یہ طیارہ آسٹریلیا کے پرتھ میں لینڈ کرے گا ۔ طیارہ میں 117 ٹن وزنی الیکٹرک جنریٹر ہے ۔ کارگو ایک بار میں تقریبا 640 ٹن سامان لے جا سکتا ہے ۔ ساتھ ہی یہ طیارہ بغیر ری فیولنگ کے 18 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے ۔ اس طیارہ میں چھ انجن لگے ہیں ۔ طیارہ کو آسٹریلیا کی مائننگ کمپنی کو ڈیلیور کیا جانا ہے ۔ کیو سے پرتھ کے سفر میں بھاری وزن کی وجہ سے پلین ترکمانستان ، ہندوستان اور ملیشیا میں رک کر تیل بھرے گا اور سلسلہ میں یہ طیارہ گزشتہ شب ہندوستان کے حیدرآباد میں لینڈ ہوا ۔ . قابل ذکر ہے کہ یہ دنیا کا واحد ایسا طیارہ ہے، جس کا ونگ ایریا بوئنگ 747 طیارہ کے ونگ ایریا سے تقریبا دوگنا ہے ۔ یہ طیارہ دو ایئر کرافٹ یا 10 برطانوی ٹینک لے کر لے اڑان بھر سکتا ہے ۔ طویل عرصہ تک اس کارگو طیارہ کا استعمال سوویت آرمی کی طرف سے کیا گیا تھا ۔ ساتھ ہی اسپیس شپ لے جانے کے لئے بھی اس کارگو طیارہ کا استعمال ناسا کر چکا ہے ۔