بھٹکل آزاد نگر میں 22 سالہ نوجوان نے کی خود کشی
03:42PM Tue 26 May, 2020
بھٹکل: 26 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے آزاد نگر فورتھ کراس میں ایک 22 سالہ نوجوان نے ناراض ہوکر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خود کشی کرلی ہے۔
نوجوان کی شناخت محمد مستقیم شیخ کی حیثیت سے کی گئی ہے جو بھٹکل میں المونیم کا کام کرتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں دکانیں بند ہونے کے سبب مستقیم کی آمدنی کم ہوگئی تھی جس کے سبب وہ پریشان تھا۔ تاہم آج والد نے کسی بات پر اسے کچھ کہا تو اس نے یہ قدم اٹھاتے ہوئے گھر کے کمرے میں چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے واقعے کے تعلق سے چھان بین شروع کردی ہے۔