دہلی میں پھر لرز اٹھی زمین، پیتم پورا میں 2.2 کی شدت کا زلزلہ

12:13PM Fri 15 May, 2020

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں آج صبح تقریبا ساڑھے 11 بجے ہلکی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ کا مرکز دہلی کے شمال مغربی علاقے پیتم پورا میں بتایا جا رہا ہے۔ حالانکہ، کم شدت کے زلزلہ کی وجہ سے کسی طرح کے جان ومال کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سسمولاجی (NCS) کے مطابق، ریختر اسکیل پر اس زلزلہ کی شدت 2.2  کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق، دہلی میں پچھلے کچھ دنوں میں چوتھی بار زلزلہ آیا ہے۔ اس سے پہلے اپریل میں دو بار زلزلہ کے جھٹکے دہلی کے باشندوں نے محسوس کئے تھے۔ وہیں، مئی کے اوائل ہفتہ میں بھی دہلی میں کم شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ کورونا وائرس وبا کے بحران کے درمیان مسلسل چار بار زلزلہ آنے سے لوگوں میں دہشت دیکھنے کو ملی ہے۔ جن لوگوں نے آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے وہ فوری طور پر گھر سے باہر نکل گئے۔