کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کیلئے 2۔2 لاکھ روپے کی مدد

02:02PM Mon 27 Feb, 2017

چنئی،(بھٹکلیس نیوز) تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایڈاپڈڈی کے پلانی سوامی نے بنگال کی خلیج میں ایک نجی ناؤ ڈوبنے پر مارے گئے نو افراد کے خاندانوں کو دو دو لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حادثے میں نو افراد ڈوب گئے جبکہ 11 دیگر کو بچا لیا گیا۔ یہ حادثہ اتوار کو توتی کورین میں مناپاڈو سمندر کے قریب سمندر میں ہوئی تھی۔ہلاک ہونے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پلانی سوامی نے کہا کہ زخمیوں کو وزیر اعلی راحت فنڈ سے 50۔50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔