مرکز النوائط ابوظبہی کی جانب سے 22/نومبر کو منعقد ہونگے مختلف کھیل مقابلے
03:44PM Fri 8 Nov, 2019
ابوظبہی: 8 نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکز النوائط ابوظبہی کی جانب سے دوسری مرتبہ اپنی نوعیت کے دلچسپ کھیل مقابلے منعقد ہونے جارہے ہیں جوکہ 22/نومبر،2019 کو منعقد ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کھیل مقابلے اپنے ممبران کو صحت مند رکھنے اور اس تعلق سے ان میں بیداری پیدا کرنے کے لیے منعقد کیے جارہے ہیں۔
اس میں تیراکی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور کرکٹ کے علاوہ بہت سارے دلچسپ کھیل منعقد ہونگے۔
اس تعلق سے مزید جانکاری کے لیے کنوینر جناب عاطف ادیاور سے رابطہ کر سکتے ہیں ان کا موبائل نمبر ہے۔+971503848755
اس تعلق سے مزید جانکاری کے لیے کنوینر جناب عاطف ادیاور سے رابطہ کر سکتے ہیں ان کا موبائل نمبر ہے۔+971503848755