ایس ایس ایل سی پڑھ رہے طلبہ کی پیشگی تیاریاں:طلبہ کے لئے آن لائن امتحانات
04:26PM Fri 1 May, 2020
رام نگرم: یکم اپریل/ اپریل(سالار نیوز) ایس ایس ایل سی کا امتحان لکھنے کی تیاری کر رہے طلبہ میں اعتماد پیدا کرنے محکمہ تعلیمات عامہ آگے بڑھا ہے۔کیا ان کا آن لائن کے ذریعہ ہی امتحان لیا جائے گا؟ ہاں: لاک ڈاؤن کے سبب ایس ایس ایل سی کا امتحان کب ہوگا اس پر غیر یقینی چھائی ہوئی ہے۔ طلبہ اس خوف میں مبتلا ہیں کہ امتحان ہوگا کہ نہیں۔ پڑھے ہوئے اسباق پھر سے پڑھ کر تیاری کررہے ہیں۔ ان کی یہ مشق مسلسل جاری رکھنے کے لئے محکمہ تعلیمات انہیں آن لائن کے ذریعہ امتحان دے کر جوابات لکھوا رہا ہے۔ یہ پری پریٹری امتحان کی طرز پر اور مین امتحان سے پہلے سرکاری ضوابط کے مطابق ہی لیا جا رہا ہے۔گزشتہ پیر سے یہ آن لائن امتحانات چل رہے ہیں۔ اب تک پہلی زبان، دوسری اور تیسری زبان کے امتحانات ہوگئے ہیں۔ ابھی میتھس،سائنس اور سوشیل کے امتحانات ہونے باقی ہیں۔ کنڑ لکھنے کے امتحانات کے لئے 100نمبر رکھے گئے ہیں، 25نمبر انٹرنل اسسمنٹ کے لئے مختص ہیں۔بقیہ مضامین لکھنے والے امتحان کے لئے 80نمبر اورانٹرنل اسسمنٹ کے ذریعہ 20نمبر ملیں گے۔فی الحال امتحانات آن لائن کے ذریعہ چلائے جا رہے ہیں۔ سوالنامے آن لائن کے ذریعہ امتحان کے دن ہی اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔ اسکول کے اساتذہ کے ذریعہ ہر طالب علم کا موبائل نمبر جمع کر کے اسکول کی سطح پر واٹس ایپ گروپ بنائے گئے ہیں۔ان گروپوں میں سوالناموں کی نقل یا لنک دی جائے گی۔انہیں ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے گھر میں ہی جواب لکھنا پڑتا ہے۔مجموعی طور پر اس کارروائی پر محکمہ تعلیم کے افسران نظر رکھیں گے۔ اس سے کتنے طلبہ لنک کااستعمال کر کے جوابات لکھ رہے ہیں اس کے اعداد وشمار ملیں گے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ طلبا کو کتابیں کھول کر امتحان لکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس طرح لکھے گئے جوابی پرچوں کو انہیں لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد اسکولوں کو پہنچانے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ تعلیمات عامہ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر سوم شیکھر کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ طلباء ہمیشہ مصروف رہیں۔ پڑھنے سے غافل نہ ہوں، انہیں پڑھنے کی ہمت افزائی کے لئے یہ امتحان منعقد کیا جا رہا ہے، اس سے مضامین کو دوبارہ پڑھنے کاموقع ملے گا۔محکمہ تعلیم کی ڈی ایس ای آر ٹی کی جانب سے آن لائن کے تعلق سے پڑھائی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ہر دن دوپہر 3 بجے سے4.30بجے تک یہ پروگرام نشر ہوں گے۔انسانی وسائل کے ا فراد پڑھارہے ہیں۔ چندنا ٹیلی ویژن پروگرام میں اسے نشر کیا جائے گا۔آن لائن کے ذریعہ امتحان لکھنا ہو تو طلباء کے پاس اسمارٹ فون کا ہونا لازمی ہے۔ لیکن دیہی علاقوں میں کئی طلباء کے خاندانوں میں یہ اسمارٹ فون نہیں ہے۔ اس طرح ان کو فون کے لئے دوسروں کے پاس تلاش جاری ہے۔فون نہ ملنے والے امتحان سے محروم ہو رہے ہیں۔منگل کومنعقدہ دوسری زبان کا امتحان 10,041نے لکھا ہے۔تقریباً دو ہزار طلبا اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے امتحان لکھنے سے محروم ہیں۔