اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست بھر سے 219/خواتین سمیت 2655 ؍امیدوار میدان میں
05:21AM Sat 28 Apr, 2018
بھٹکلیس نیوز ؍ 28 اپریل، 18
بنگلورو ؍ (آئی اے این ایس) جمعہ کے روز پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن ریاست بھر کی 224/اسمبلی نشستوں کے لئے کل 2655 ؍امیدوار میدان میں ہیں جس میں 219/خواتین بھی شامل ہیں۔
چیف الیکٹرول دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق ریاست میں کل 3509/امیدواروں نے نامزدگی پرچہ داخل کیا تھا جس میں سے 583/امیدواروں نے اپنا پرچہ واپس لے لیا ہے جبکہ 271/افراد کو دستاویزات نامکمل ہونے کے سبب رد کردیا گیا ہے۔
ان جملہ امیدواروں میں سے کانگریس پارٹی کے 222/امیدوار، بی جے پی کے 224/امیدوار، جنتادل سیکولر کے 201/امیدوار، 1155 ؍آزاد امیدوار اور بقیہ 800/ دیگر قومی اور ریاستی پارٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ملباگل کی نشست کے لئے سے سب سے زیادہ 39/امیدوار میدان میں ہیں۔
خیال رہے کہ کل جمعہ کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔ ریاست میں 12/مئی،2018 کو انتخابات ہونے جارہے ہیں جبکہ ان کی گنتی 15/مئی کو ہوگی۔